کامرہ حملہ : شہید آصف کو جہانیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

کامرہ حملہ : شہید آصف کو جہانیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا
کامرہ حملہ : شہید آصف کو جہانیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

  

جہانیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) کامرہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے محمد آصف کو فوجی اعزاز کے ساتھ جہانیاں کے نواحی گاﺅں میں سپرد خاک کردیاگیاہے جبکہ پاک فضایہ کے سربراہ نے شہید آصف کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔چکلالہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے گاﺅں تک ہیلی کاپٹر نہیں پہنچ سکا اور شہید کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے گاﺅں لایاگیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کردیاگیا۔ اہل علاقہ اور عزیزوں کے علاوہ پاک فضائیہ کے دستوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔محمد آصف نے 2010ءمیں میٹرک کا امتحان پاس کیا اوراُن کا پانچ بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا اورکامرہ میں اُن کی پہلی پوسٹنگ تھی ۔

مزید : خانیوال