کامرہ بیس حملہ ، امریکہ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس، جوہری اثاثے محفوظ ہیں : محکمہ خارجہ

کامرہ بیس حملہ ، امریکہ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس، جوہری اثاثے محفوظ ہیں : ...
کامرہ بیس حملہ ، امریکہ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس، جوہری اثاثے محفوظ ہیں : محکمہ خارجہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے منہاس بیس کے دہشت گرد حملے میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جوہری اثاثے محفوظ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے تر جمان کے مطابق پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اقدامات تیز کرنیکی کوششیں کررہے ہیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیںاور اثاثوں کو ئی خدشہ نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ نولینڈ کا کہناتھاکہ پاکستان کامرہ ایئر بیس پر جوہری سامان کی موجودگی کی تردید کرچکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی