اقوام متحدہ نے ناکامی پر شام سے مبصر مشن کی واپسی کا اعلان کردیا

اقوام متحدہ نے ناکامی پر شام سے مبصر مشن کی واپسی کا اعلان کردیا
اقوام متحدہ نے ناکامی پر شام سے مبصر مشن کی واپسی کا اعلان کردیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقاصدپورے نہ ہونے پر اقوام متحدہ نے شام سے اپنے مبصر مشن کوواپس بلانے کااعلان کردیاہے ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ عالمی ادارے کے شام میں مبصر مشن کا اتوار کی رات انخلا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کاکہناہے کہ شام میں جاری پرتشدد واقعات کے باعث امن مشن کے مقاصد پورے نہیں ہوئے اس لیے اسے واپس بلایاجارہاہے۔ اقوام متحدہ نے شام کے بحران کا جائزہ لینے کیلئے اپریل میں 300 اہل کاروں پر مبنی مبصر مشن کو دمشق بھیجا تھا۔

مزید : بین الاقوامی