منہاس ایئربیس حملہ : دہشت گردوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل، سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات درج

منہاس ایئربیس حملہ : دہشت گردوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل، سنگین دفعات کے تحت ...
منہاس ایئربیس حملہ : دہشت گردوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل، سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات درج

  

کامرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز کامرہ ایئربیس پر ہونے والے حملے کے دو مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں ایئربیس کی سیکیورٹی کے فلائٹ لیفٹیننٹ آفیسر کی مدعیت میںدومقدمات 327اور 328/12درج کرلیے گئے جن میں دہشت گردی ایکٹ ، قتل ، اقدام قتل اور بارود کے استعمال سمیت دیگر سنگین نوعیت کی پندرہ دفعات شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق نو دہشتگردوں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیاہے جس کی رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی اداروں کے حوالے کردی گئی ہے ۔

مزید : اٹک