مظفرگڑھ میں قاری کا طالبعلم پر تشدد، مقدمہ درج

مظفرگڑھ میں قاری کا طالبعلم پر تشدد، مقدمہ درج
مظفرگڑھ میں قاری کا طالبعلم پر تشدد، مقدمہ درج

  

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک ) قریشی چوک کے قریب موبائل چوری کے الزام میں قاری نے 10سالہ طالب علم حسنین پر تشددکیا اور طالب علم کو نیم مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا تھا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مدرسے میں ایک موبائل چوری ہوا جس پر ایک دوسرے طالبعلم کے کہنے پر قاری اشفاق اور قاری عبدالعزیز نے طالبعلم محمد حسنین پر شدید تشدد کیا، تشددسے جب محمد حسنین کی حالت بگڑ گئی تو اس کو گھر کے سامنے نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقدمے میں دو نامزد ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : مظفرگڑھ