بہترین سیکیورٹی کے باعث دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی : ایئر چیف مارشل

بہترین سیکیورٹی کے باعث دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی : ایئر چیف مارشل
بہترین سیکیورٹی کے باعث دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی : ایئر چیف مارشل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ کامرہ ائر بیس پر بہترین سیکیورٹی کے باعث دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی ہے ۔ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں افسروں اور جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ دہشت گردوں نے جو بزدلانہ کارروائی کی ہے اس سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔

ائیر چیف مارشل نے بتایا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میںتعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ مادر وطن کے دفاع کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

مزید : اسلام آباد