کراچی : سفاری پاک کے قریب دھماکہ ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

کراچی : سفاری پاک کے قریب دھماکہ ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی
 کراچی : سفاری پاک کے قریب دھماکہ ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

  

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک ) سفاری پارک کے قریب جامعہ کراچی کے طلبہ کی بس میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ16 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈی آئی جی ایسٹ شاہد نے بتایا ہے کہ دھماکہ بس کے ساتھ سے گزرنے والی گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا جبکہ زخمیوں کو جناح ہسپتال اور قریبی نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق طلبہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کے لیے جارہے تھے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کافی زور دار تھا جس سے دور کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں بس سمیت سات گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔کمشنر کراچی روشن علی شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کو دیکھ کر دھماکہ کسی سلنڈر کے پھٹنے سے نہیں لگتا جبکہ دھماکہ نصب بم کے پھٹنے سے ہوا ۔

دھماکے کے بعد جناخ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے کاروباری مراکز اور دکانیں بند کرا دی ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں