جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کی خبریں مسترد کردیں

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کی خبریں مسترد ...
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کی خبریں مسترد کردیں

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ کارروائی کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کارروائی پاکستان اورعوام کیلئے ناقابل قبول ہے۔

اپنے ایک بیان میں جنرل کیانی نے کہاکہ امریکہ کیساتھ مشترکہ کارروائی سے انکار ہمارا واضح موقف رہا ہے اوراگرضروری ہواتوشمالی وزیرستان میں کارروائی سیاسی،فوجی ضرورت دیکھ کرکی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کسی بیرونی دباﺅ پرنہیں کی جائیگی بلکہ پاکستان کا مفاد دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں