افغان پولیس اہلکار نے دو امریکی مار دیئے

افغان پولیس اہلکار نے دو امریکی مار دیئے
افغان پولیس اہلکار نے دو امریکی مار دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو افغان پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دوامریکیوں کو ہلاک کردیا جس پر جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیاتاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ نیٹو کے اعدادو شمار کے مطابق اس نوعیت کے28 حملوں میں اب تک 39 غیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔