عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیا ل نے کہا ہے کہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ہائی کورٹ لاہور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کاکہناتھا کہ آئین کے آرٹیکل نو کے تحت تمام متعلقہ ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کریں جبکہ آئندہ سماعت میں عدالت نے لوڈ مینجمنٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے ملک بھر میں غیر جانبداراور شفاف طریقے سے بجلی کی فراہمی کا حکم دے دیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران بجلی سے متعلقہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی چور ی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک متعلقہ ادارے بجلی کی چوری پر کتنے افراد سزا یا جرمانہ کیا ہے اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھا ئے ہیں جس پر بجلی سے متعلقہ حکام کی خاموشی پر عدالت نے آئندہ سماعت پر لوڈ مینجمنٹ پلان طلب کرتے ہوئے سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : لاہور