این آئی سی ایل سکینڈل : سپریم کورٹ نے محسن وڑائچ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے اور گرفتاری کا حکم دیدیا

این آئی سی ایل سکینڈل : سپریم کورٹ نے محسن وڑائچ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ...
این آئی سی ایل سکینڈل : سپریم کورٹ نے محسن وڑائچ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے اور گرفتاری کا حکم دیدیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم محسن وڑائچ کا پاسپورٹ منسوخ کرکے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرنے اوران سے بیس کروڑ روپے برآمد کرنے کا حکم دیدیا جبکہ این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین کا تقرر درست قرار دیے جانے کی رپورٹ مسترد کردی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت جہاں ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اعظم خان نے کیس میں تفتیش کے بارے میں پیش رفت پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ این آئی سی ایل نے انہیں کسی کی گرفتاری کی ہدایت نہیں کی۔ چیف جسٹس نے اس رپورٹ کو گزشتہ رپورٹ کی فوٹوکاپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ادارے کے کل پرزے حرکت میں نہیں آئیں گے تب تک اس کیس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں جو بھی ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ عدالت نے نو تعینات شدہ سیکرٹری تجارت منیر قریشی کو ہدایت کی کہ وہ اس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کریں اور دوہفتوں تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں