ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں ، پوری قوم کو متحد ہوکر حملوں کو روکنا ہوگا : رحمان ملک

ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں ، پوری قوم کو متحد ہوکر حملوں کو روکنا ہوگا : رحمان ملک
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں ، پوری قوم کو متحد ہوکر حملوں کو روکنا ہوگا : رحمان ملک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں جبکہ پوری قوم کو متحد ہوکر حملوں کو روکنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خلاف ہونے والے کسی بھی آپریشن کا فیصلہ خود کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تما م دہشت گرد گروپوں کے آپس میں رابطے ہوتے ہیں جبکہ کامرہ ائر بیس میں کسی قسم کی سیکیورٹی کی کوتاہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پرحملوں کے خطرات ہیں جس کے لیے پولیس کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بیرونی طاقت کے کہنے پر آپریشن نہیں کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد