چاند کا ’پھڈا‘بڑھ گیا،میرانشاہ میں کل عید باقی دنیا میں روزہ ہوگا

چاند کا ’پھڈا‘بڑھ گیا،میرانشاہ میں کل عید باقی دنیا میں روزہ ہوگا
چاند کا ’پھڈا‘بڑھ گیا،میرانشاہ میں کل عید باقی دنیا میں روزہ ہوگا

  

میرانشاہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں کل عید منانے یا نہ منانے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے جبکہ عید منانے کا اعلان ہونے پر ہوائی فائرنگ کر کے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ ۔ میرانشاہ میں میر علی کے علاقے حیدر خیل میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کی چھ افراد نے شہادت دی ہے جس کے بعد مقامی علماءکی کمیٹی نے عید منانے کا اعلان کر دیا۔ عیدالفطر کا اعلان ہوتے ہی علاقے میں ہوائی فائرنگ کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب میرانشاہ میں قاری محمد رومان کی سربراہی میں مقامی علماءکا اجلاس جاری ہے اور قاری رومان نے کہا ہے کہ شہادتوں کی مکمل تصدیق کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج جمعہ کو ان علاقوں میں انتیسواں روزہ رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے کی اطلاع غلط قرار دے دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں کل بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کل 30 واں روزہ جبکہ عید الفطر اتوار کو ہو گی۔ ایک عرب ٹی وی نے سعودی عرب کے سرکاری اعلان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب سمیت قطر، کویت اور اردن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30 واں روزہ ہو گا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے ۔

مزید : قومی