ایف آئی اے نے ”سندھی پلاﺅ ریسٹورنٹ“کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنیو الے کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

ایف آئی اے نے ”سندھی پلاﺅ ریسٹورنٹ“کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ...
ایف آئی اے نے ”سندھی پلاﺅ ریسٹورنٹ“کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنیو الے کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے نوابشاہ میں سندھی پلاﺅ میں گدھے کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے ملزم عبدالکریم کو نوابشاہ سے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم نے حال ہی میں فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نوابشاہ کے علاقے میں تیار کی جانے والی سندھی پلاﺅمیں گدھے کا گوشت استعمال کیا جا رہا ہے ۔

آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالکریم شعبے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہے اور زرد صحافت بھی کرتا ہے جو لوگوں سے پیسے بٹورنے کیلئے انہیں بلیک میل کرتا ہے اور اس کے لیے اپنا اثر ور سوخ بھی استعمال کر تاہے ۔ واقعے کے بعد سندھی پلاﺅ ریسٹورنٹ کے مالک نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عبدالکریم نے اسے بلیک میل کیا ہے اوررقم کا تقاضا کیا ۔ملزم نے ریسٹورنٹ کے مالک کو دھمکی بھی دی کہ رقم نہ دینے کی صورت میں وہ سوشل میڈیا پر اسکے ریسٹورنٹ کے خلاف پراپیگنڈہ کریگا کہ یہاں گدھے کا گوشت کھلایا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نے تمام مصروفیات ترک کردیں، خبر کیلئے اس لنک پر کلک کریں

اس کے علاوہ ملزم نے سندھی پلاﺅ ریسٹورنٹ کے خلاف گالم گلوچ بھی کیا تاکہ لوگ اس ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کردیں تاہم ایف آئی اے حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...