شالیمار : نوجوان قتل، لاش پنکھے سے لٹکادی گئی ، ملزم خاتون اور داماد گرفتار

شالیمار : نوجوان قتل، لاش پنکھے سے لٹکادی گئی ، ملزم خاتون اور داماد گرفتار
شالیمار : نوجوان قتل، لاش پنکھے سے لٹکادی گئی ، ملزم خاتون اور داماد گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) شالیمار کے علاقے میں نوجوان کو قتل کر کے لاش پنکھے سے لٹکادی گئی ، شواہد ملنے پر پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مالک مکان خاتون اور اس کے داماد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔

پیر شیخ دربار کے قریب افضال نامی نوجوان نے گھر گروی لے رکھا تھا جہاں اس کی لاش پنکھے سے لٹکی پائی گئی اور ٹانگیں زمین پر فولڈ تھیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ پہلے قتل کیا گیا پھر پنکھے سے لٹکایا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی شہزاد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ مالک مکان بیوہ رضیہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے داماد غلام رضا کو بھی حراست میں لے لیا۔

مزید : لاہور


loading...