سیلفی نے میاں ،بیوی ،بیٹی کی جان لے لی، دریائے نیلم میں ڈوب گئے

سیلفی نے میاں ،بیوی ،بیٹی کی جان لے لی، دریائے نیلم میں ڈوب گئے
سیلفی نے میاں ،بیوی ،بیٹی کی جان لے لی، دریائے نیلم میں ڈوب گئے

  


ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک )سیلفی بنانے کا شوق ڈیرہ غازی خان کی پوری فیملی کی جان لے گیا۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ڈاکٹر عاطف یوسفی اپنی پوری فیملی کے ساتھ سیر کے لئے کشمیر گئے ہوئے تھے .

دریا ئے نیلم میں کشتی پر سیر کے دوران ان کی بیٹی12سالہ صفیہ سیلفی بناتے ہوئے پانی میں گر گئی جس کو بچانے کی خاطر ماں ڈاکٹر شازیہ اور باپ ڈاکٹر عاطف بھی دریا میں کود گئے اور دریا کی بے رحم موجوں کے باعث پوری فیملی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ، ماں اور بیٹی کی لاشیں مل گئیں ، ڈاکٹر عاطف کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب حب کے علاقے مریدانی میں پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع صوابی میں شدید آندھی ، طوفان اور بارش کے دوران کچے مکانات اور دیواریں گر جانے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

مزید : ڈیرہ غازی خان


loading...