پاکستانی مارکیٹیں سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی منافع بخش ہیں: وال سٹریٹ جرنل
اسلام آباد (اے پی پی) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے پاکستانی مارکیٹوں کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کو چند ماہ قبل ایشیاءکی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق والی سٹریٹ جرنل کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کار اپنے ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں کے سست ہونے کی بناءپر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، جرمنی ، چین اور اٹلی سمیت کئی ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔