عمران خان پہلے تحریک مکمل کریں پھر چاہے 2شادیاں کر لیں : شیخ رشید

عمران خان پہلے تحریک مکمل کریں پھر چاہے 2شادیاں کر لیں : شیخ رشید
عمران خان پہلے تحریک مکمل کریں پھر چاہے 2شادیاں کر لیں : شیخ رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کی طرف ریکھ رہی ہے ، عمران خان پہلےپاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک مکمل کریں پھر چاہے دو شادیاں کر لیں ۔

وزیراعظم کےخلاف نااہلی ریفرنس سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے ، سپیکر وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے پر نااہل کریں ۔”وزیر اعظم کے خلا ف نااہلی ریفرنس 162صفحات پر مشتمل ہے “۔

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی : متعدد دہشت گرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

ان کا کہنا تھا کہ سپیکر 30روز کے اندر ریفرنس خارج کریں یا پھر الیکشن کمیشن کو بھیج دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں کوئی دائیں سے آئے یا بائیں سے درمیان میں عمران خان ہی ہونگے ،سب جماعتوں نے طے کیا کہ ایک ہی دن حکومت کے خلا ف نعرے لگائیں گے ، 22جماعتوں نے مجھے چیف کوارڈینیٹر مقرر کیا اور پی ٹی آئی نے بھی مجھے کوارڈینیٹر مقرر کیا ، میں سب جماعتوں سے رابطے میں ہوں ۔

قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے کافیصلہ کر لیا ،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد


loading...