والدین سے ناراض لاہور آنے والا 16 سالہ لڑکا شیراکوٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

والدین سے ناراض لاہور آنے والا 16 سالہ لڑکا شیراکوٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
والدین سے ناراض لاہور آنے والا 16 سالہ لڑکا شیراکوٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولئیس کی جانب سے گمشدہ بچے کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر ضلع لوئر دیر مردان کے محنت کش خاندان کی خوشیوں کی انتہا نہ رہی۔ بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ شاہد سعید والدین کو بغیر بتاءلاہور آگیا، گزشتہ روز تھانہ شیراکوٹ پولیس کے مشکوک افراد کے خالف کریک ڈاﺅن کے دوران مذکورہ لڑکا بھی ہتھے چڑھ گیا۔

تفتیش پر اس نے بتایا کہ میں والدین سے معمول جھگڑے کے بعد ناراض ہوکر لاہور آنے والی بس میں بیٹھ کر آگیا۔ پولیس تھانہ شیراکوٹ کے ایس ایچ او چودھری وقاص ظفر نے شاہد سعید کے والد شاعر سعید کو فون پر اس کے بچے کی اطلاع دی جو لاہور پہنچ گیا اور بچے کو زندہ سلامت دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت مقامی پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور گھر مردان روانہ ہوگیا۔

مزید :

لاہور -