ہسپتال کا منصوبہ ٹھپ، میرا نے چھٹی گاڑی خریدلی

ہسپتال کا منصوبہ ٹھپ، میرا نے چھٹی گاڑی خریدلی
ہسپتال کا منصوبہ ٹھپ، میرا نے چھٹی گاڑی خریدلی

  

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا فلاحی کاموں کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئی گاڑیوں کے پیچھے بھاگ رہی ہیں, میرا کے سکواڈ میں گزشتہ دنوں ایک اور مہنگی ترین گاڑی شامل ہوگئی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ سے زائد ہے۔

قبل ازیں میرا کے پاس پانچ قیمتی گاڑیاں ہیں جبکہ اب ان کے پاس ایک اور گاڑی بھی آگئی ہے۔ میرا نے  اپنی اس نئی سفید رنگ کی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”مائی بے بی“ جس پر بہت سے لوگوں نے جہاں انہیں مبارکباد دی ہے وہاں کئی طرح کے تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔ کئی لوگوں نے ان سے یہ سوال بھی کیا کہ ہسپتال کا منصوبہ کہاں گیا اور آپ کی این جی او کہاں ہے۔

یاد رہے کہ میرا گزشتہ کئی سال سے سیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کے لئے فنڈز اکٹھے کررہی ہیں لیکن ان کا یہ پراجیکٹ زبانی دعووں اور کاغذی کارروائیوں سے آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ چند روز پہلے میرا نے یہ اعلان بھی کیا کہ جلد ہی وہ ایک نئی این جی او بنارہی ہیں۔

اخبار نے بتایا ہے کہ میرا کی نئی گاڑی کچھ عرصہ پہلے انہیں کسی دوست نے تحفے میں دی تھی جو ان کے گھر میں ہی کھڑی رہتی تھی جسے اب وہ کبھی کبھار استعمال کرتی ہیں۔ اس بارے میں میرا کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : تفریح