عرب شہری اپنی دونوں بیویوں کو لے کر عدالت پہنچ گیا اور جج سے ایسی بات کہہ دی کہ اس کو سمجھ نہ آئے ہنستا رہے یا واقعی کیس کا فیصلہ سنائے

عرب شہری اپنی دونوں بیویوں کو لے کر عدالت پہنچ گیا اور جج سے ایسی بات کہہ دی ...
عرب شہری اپنی دونوں بیویوں کو لے کر عدالت پہنچ گیا اور جج سے ایسی بات کہہ دی کہ اس کو سمجھ نہ آئے ہنستا رہے یا واقعی کیس کا فیصلہ سنائے

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دو شادیاں کرنے والے ایک اماراتی شخص کی تند مزاج بیویوں کے درمیان تلخی بڑھتے بڑھتے خونریز جنگ کی صورت اختیار کر گئی، اور جب بیچارہ خاوند جنگ بندی کروانے میں ناکام ہو گیا تو دونوں کو لے کر عدالت جا پہنچا۔

بیوی کو ہرگز اپنے شوہر پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ اپنے دفاع میں بھی نہیں:سعودی مفتی شیخ عبداللہ المانی

ویب سائٹ ایمریٹس 247 میں اخبار البیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اماراتی شخص نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیویوں کے درمیان جاری لڑائی کا کسی طرح خاتمہ کروایا جائے کیونکہ اس جھگڑے کی وجہ سے اس کا گھر جہنم بن چکا ہے۔ مظلوم خاوند نے عدالت کو بتایا کہ اس کی دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی نے جھگڑا شروع کردیا اور دونوں بیویوں کے درمیان کشیدگی آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔ا س کا کہنا تھا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لئے اس نے چھوٹی بیوی سے کہا کہ وہ بڑی بیوی کے ساتھ بات چیت کرے، لیکن مذاکرات کی اس کوشش نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا اور دونوں خواتین کے درمیان ایک ایسی لڑائی شروع ہوگئی کہ جس کا خاتمہ اکیلے خاوند کے لئے کسی طور ممکن نہ رہا۔ پریشان حال خاوند کا کہنا تھا کہ جب دونوں بیویوں نے اس کی درخواستوں کو رد کردیا تو وہ مدد کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگیا۔

مزید : عرب دنیا