اگر یہ انتہائی بری عادت آپ میں بھی پائی جاتی ہے تو فوری شادی کرلیں، ماہرین نے بہترین مشورہ دے دیا

اگر یہ انتہائی بری عادت آپ میں بھی پائی جاتی ہے تو فوری شادی کرلیں، ماہرین نے ...
اگر یہ انتہائی بری عادت آپ میں بھی پائی جاتی ہے تو فوری شادی کرلیں، ماہرین نے بہترین مشورہ دے دیا

  


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر کسی کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہو تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس کی شادی کردو ٹھیک ہوجائے گالیکن یہ علیحدہ بات ہے کہ شادی کے بعد مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں۔تاہم حال ہی میں کی گئی ایک امریکی تحقیق نے دنیا کو چونکا کررکھ دیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کو شراب نوشی کی بری عادت لگی ہوئی ہے تو شادی کرنے سے یہ عادت ختم ہوجائے گی۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ کنوارے ہوتے ہیں وہ زیادہ مقدار میں شراب پیتے ہیں اور یہ قبیح عادت ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کرتی ہے لیکن شادی کے بعد یہ عادت یا تو ختم ہوجاتی ہے یا بہت کم ہوجاتی ہے۔تحقیق کار ڈیانا ڈائینسکو کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد الکوحل کی عادت کم ہوتی جاتی ہے۔تحقیق میں 2425جڑواں ایک ہی جنس کے لوگوں کا مطالعہ کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد کم شراب پیتے ہیں۔ڈیانا کا کہنا ہے کہ محبت ہونے کی صورت میں بھی انسان شراب نوشی کی عادت سے پرہیز کرنے لگتا ہے لیکن اگر اسے ناکامی کا سامنا ہوتو وہ کثرت شراب نوشی کا شکار ہوجاتا ہے۔ایک بات واضح ہے کہ شراب نوشی کی قبیح عادت سے نجات دلانے کے لئے شادی ایک اچھا ذریعہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...