ہتھیلی پر لکیروں سے بننے والے اس ’ٹرائی اینگل‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے اور یہ کن لوگوں کے ہاتھوں پر پایا جاتا ہے؟ ماہرین نجوم نے انتہائی دلچسپ دعویٰ کردیا

ہتھیلی پر لکیروں سے بننے والے اس ’ٹرائی اینگل‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے اور یہ کن ...
ہتھیلی پر لکیروں سے بننے والے اس ’ٹرائی اینگل‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے اور یہ کن لوگوں کے ہاتھوں پر پایا جاتا ہے؟ ماہرین نجوم نے انتہائی دلچسپ دعویٰ کردیا

  

لندن(نیوزڈیسک) جس طرح انسانوں کے چہرتے مختلف ہوتے ہیں بالکل اسی طرح ان کے ہاتھوں کی لکیریں بھی مختلف ہوتی ہیں۔ماہر نجوم ہاتھوں کی لکیروں کو انسان کی قسمت کے ساتھ جوڑتے ہیں اور کامیاب لوگوں کے ہاتھوں کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں ایک ’ٹرائی اینگل‘ بنتی ہے اور ایسے لوگ بہت زیادہ ذہین اور لائق ہوتے ہیں۔جن لوگوں کے ہاتھ میں یہ ٹرائی اینگل بنتی ہے وہ بہت ہی زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہیں۔دنیا کے ان گنت کامیاب لوگوں کے ہاتھ میں ایسی ٹرائی اینگل موجود ہوتی ہے۔

یہ ٹرائی اینگل دل،دماغ،زندگی اور خوش قسمتی کی لکیروں کے ملنے سے بنتی ہیں۔خوش قسمتی کی لائن ہاتھ کے درمیان میں سے ہوتی ہوئی دل اور دماغ کی لکیروں کا کاٹتی ہوئی ہتھیلی کے درمیان میں جاتی ہے اور ایک ٹرائی اینگل بناتی ہے۔اگر آپ کے ہاتھ میں یہ لکیر موجود ہے تو یقیناکامیابی آپ کے قدم چومے گی اور اگر نہیں موجود تو محنت کریں کیونکہ محنت ایک ایسی چیز ہے جس سے انسان اپنی قسمت کو بدل سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس