لاہور میں شہریوں نے ذہنی معذور خاتون کو اغوا کار سمجھ کرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور میں شہریوں نے ذہنی معذور خاتون کو اغوا کار سمجھ کرتشدد کا نشانہ بنا ...
لاہور میں شہریوں نے ذہنی معذور خاتون کو اغوا کار سمجھ کرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں نے ذہنی معذور خاتون کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں شہریوں نے ذہنی معذور خاتون کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنا نام تک نہیں بتا سکتی ،لوگوں نے شک کی بنا پر خاتون کو مارا ۔پولیس زخمی خاتون کو شہریوں سے چھڑا کر تھانے لے گئی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل لاہور کے علاقے شالیمار میں بھی شہریوں نے ایک خاتون کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ۔

مزید : لاہور