شکار پور میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 20افر اد زخمی ،سول ہسپتال میں ویکسین ہی موجود نہیں
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور کے علاقے لکھی در میں پاگل کتے کے کاٹنے کے باعث 20افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے کے باعث زخمی ہونے والے افرادسول ہسپتال پہنچے تومعلوم ہوا کہ ہسپتال میں تو ویکسین بھی موجود نہیں ہے جس پر زخمی افراد نے اپنے زخم صابن سے دھونے شروع کر دیئے ۔متاثر افرادکی حالت خراب ہوتے دیکھ کر زخمی افراد کے اہل خانہ نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔