تیز ی کا سلسلہ جاری ، انڈیکس 40050ہوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا

تیز ی کا سلسلہ جاری ، انڈیکس 40050ہوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا

 کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 40200پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 40 ہزار 50 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ مختلف کمپنیز کے مثبت نتائج نے سرمایہ کاروں کے شیئرز کی بھرپور خریداری پر مجبور کیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااور مارکیٹ میں ایک اور مثبت دن کا اضافہ ہوگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے،سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کی یاداشتی معاہدے کی خبروں اور مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے توقع سے بہتر مالیاتی نتائج انڈیکس میں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں ۔ کے ایس ای100انڈیکس میں 19.65پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40030.52پوائنٹس سے بڑھ کر40050.17پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس5.68پوائنٹس کے اضافے سے 22926.06پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس26729.42پوائنٹس سے بڑھ کر 26739 .03پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں3ارب10کروڑ83لاکھ47ہزار44روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم80کھرب6ارب3کروڑ81لاکھ75ہزار50روپے سے بڑھ کر80کھرب9ارب14کروڑ65لاکھ22ہزار94روپے ہوگیا۔منگل کومارکیٹ میں24کروڑ3لاکھ61ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز21کروڑ63لاکھ85ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طورپر399کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،188میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سیمنٹ1کروڑ84لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ71لاکھ،دیوان سلمان1کروڑ33لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ19لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ78لاکھ95ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں102.11روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں70روپے کااضافہ جبکہ سیمنس پاک کے بھاؤمیں21روپے اورفیروز1888 کے بھاؤمیں12.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔#

مزید : کامرس


loading...