پی آئی اے کی پہلی پریمئرفلائٹ لاہور سے لندن پہنچ گئی

پی آئی اے کی پہلی پریمئرفلائٹ لاہور سے لندن پہنچ گئی

لاہور(پ ر) پی آئی اے کی پہلی پریمیئر فلائٹ پی کے 757لاہور سے روانہ ہوکر لندن پہنچ گئی۔ پہلی پرواز پر 266مسافر سوارتھے جن میں13بزنس کلاس مسافر بھی شامل ہیں۔ پریمئرفلائٹ سٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ ہے جس میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں جن پر250چینل دیکھے جاسکتے ہیں۔ بزنس کلاس میں فلیٹ بیڈہیں جبکہ کریو سٹاف کو نئی یونیفارم مہیا کی گئی ہے۔ ہیھترو ائیرپورٹ پر بزنس کلاس کے مسافروں کو 25کلومیٹر کے سفر کے لئے لیموزین کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ پریمئرفلائٹ اسلام آباد سے لندن ہر پیر، بدھ اور اتوار کو روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کیلئے منگل، جمعرات اور ہفتے کو روانہ ہوگی جبکہ لندن سے اس کی اسلام آباد کیلئے روانگی منگل ، ہفتہ اور اتوار کو ہوگی جبکہ لندن سے لاہور کے لئے روانگی سوموار ، بدھ اور جمعرات کو ہواکریگی۔

مزید : کامرس


loading...