پیپسی کو اور ٹوٹل پارکو کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

پیپسی کو اور ٹوٹل پارکو کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

لاہور(پ ر) پیپسی کو اور ٹوٹل پارکو کے مابین خصوصی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت lays, wavy, cheetos, Kurkure اور Quaker جیسے سنیکس ٹوٹل پارکو کے ریٹیل نیٹ ورک کی شاپس پردستیاب ہوں گے۔ ٹوٹل پارکو کی جانب سے ٹوٹل پارکو پاکستان لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Olivier Sabrie جبکہ پیپسی کو کی جانب سے جنرل مینیجر ضہانزیب خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ٹوٹل پارکو کے وائس پریزیڈنٹ کمرشل سہیل فاروقی، جی ایم فوڈز فرائیٹو لیز، عمر ملک، فوڈ سیلز کے ہیڈ علی خان کے علاوہ دونوں کمپنیوں کی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر موجود افراد میں ٹوٹل پارکو سے مینیجر مارکیٹنگ حسین قیوم، مینیجر شاپس اینڈ فوڈ سروسز ، مہروز حسن، اسسٹنٹ مینیجر شاپس اینڈ فوڈ احمد ظہیر جبکہ پیپسی کو سے ڈائریکٹر کی اکاؤنٹ اینڈ کیپیبلیٹی، محمد کھوسہ، سیلز لیڈ ، زکی الدین خالد اور سیلز پلاننگ مینجر ناظم کوہلوں شامل تھے۔ اس معاہدے کے تحت اب پاکستانی عوام کے دل پسند سنیکس مزید جگہوں پر دستیاب ہو سکیں گے۔ پیپسی کو سوشل رسپانسبلٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے با اعتماد اداروں سے شراکت داری کرتا ہے تا کہ صارفین تک تازہ ائر عمدہ کوالٹی کے سنیکس پہنچانے کا عزم پورا کیا جاسکے۔

مزید : کامرس


loading...