ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالم پور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملک کی بہتر برآمدی رپورٹ ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے پام آئل کے سودے 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2622 رنگٹ (655 ڈالر ) فی ٹن رہے۔ مارکیٹ میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 65845 لاٹوں کے سودے ہوئے۔

جو 2015 ء کی 44600 لاٹ یومیہ کی اوسط سے کہیں زیادہ ہیں۔

مزید : کامرس