ٹیوٹا ایل ٹی وی کورس کے بعد کیلئے ایچ ٹی وی کورس شروع کریگی

ٹیوٹا ایل ٹی وی کورس کے بعد کیلئے ایچ ٹی وی کورس شروع کریگی

لاہور ( کامرس رپورٹر): ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ایل ٹی وی کورس کے کامیاب آغاز کے بعد نوجوانوں کیلئے ایچ ٹی وی کورس کا آغاز کرے گی۔ایچ ٹی وی کورس میں صوبہ بھر کے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو مرحلہ وار سالانہ مفت تربیت دی جائے گی۔ ٹیوٹا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے ہر سیکٹر میں جدید شارٹ کورسز متعارف کروا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس ایس پی موٹر وے پولیس مسرور کولاچی ، ہیڈکریم نیٹ ورکس لاہورمحمد عثمان، کنسلٹنٹ ایپک غلام مصطفی، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران عامر عزیز،اظہر اقبال شاد،عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹانیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے اشتراک سے رواں سال کے دوران 4800نوجوانوں کو ایل ٹی وی کورس میں مفت ٹریننگ فراہم کرے گی۔ اس وقت 2400سے نوجوانوں کو ایل ٹی وی کورس میں تربیت دی جا چکی ہے۔ان ڈرائیورز کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی سپیشل برانچ سے انکی سکیورٹی کلیرنس بھی حاصل کی گئی ہے ۔ہر ٹرینی کو ایل ٹی وی کورس کی کامیاب؂ تکمیل کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بھی دیا جاتا ہے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ مڈل ایسٹ ممالک کو اس وقت ڈرائیونگ میں ماہر افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیوٹا نے انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل ٹی وی کورس میں تربیت فراہم کرنے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت موٹر وے پولیس کے صوبہ بھر میں واقع36روڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں تربیت دی گئی ۔

ایچ ٹی وی کورس کے آغاز سے ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے ماہر افرادی قوت کی دستیابی ممکن ہو گی۔ ایل ٹی وی کورس میں پاس بہت سے نوجوانوں کو روزگارمل گئے ہیں اور بہت سی د یگر کمپنیوں نے بھی زیر تربیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

مزید : کامرس


loading...