آئی ٹی صنعت کو درآمدی سامان کی جلد کلیئر نس کیلئے سہولت مہیا کرینگے ، کسٹم حکام

آئی ٹی صنعت کو درآمدی سامان کی جلد کلیئر نس کیلئے سہولت مہیا کرینگے ، کسٹم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن )کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے یقین دلایا ہے کہ حکومت کمپیوٹر کی صنعت اور اس کے تاجران کو انکے درآمدی سامان کی جلد از جلد کلیئرنس کے سلسلے میں مکمل سہولیات اور مدد فراہم کرے گی کیونکہ آئی ٹی سیکٹر محاصل کی مد میں کثیر آمدن فراہم کرتا ہے ۔ پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے کلکٹر کسٹم ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران دستاویزی تجارت سے حاصل محاصل اور سمگلنگ کی روک تھام کے موضوعات پر بات چیت کی۔ کسٹم حکام نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سیلز ٹیکس کے قوانین میں تبدیلی سے فنانس ایکٹ 2016 کے تحت زیادہ سے زیادہ تاجران کو اپنے درآمدی اشیاء کو دستاویزی عمل میں لانے سے آسانی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان تاجران کو ستائش کی نظر سے سے دیکھے گی جو اپنے درآمدی سامان کو عائد شدہ ٹیکس کے تحت کلیئر کریں گے۔ انہوں نے آئی سند کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ DG Valuation کسٹمز کراچی کا آئی ٹی کی درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کی صحیح تشخیص لاگو کرنے میں اہم کردار ہے اور انہیں اس سلسلے میں ڈیوٹی اور ٹیکس کا صحیح تعین کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی تاجران کو مکمل مدد اور سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے آئی ٹی درآمد کنندگان کو ہدایت کی کہ وہ ہمیشہ اپنی درآمدی سامان کی ترسیل کے ساتھ متعلقہ کلیئرنس دستاویزات کو ہمراہ رکھیں تاکہ کسٹمز اسٹاف کیطرف سے کسی بھی مداخلت اور ہراساں سے بچ سکیں ۔ انہوں نے پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے کہا کہ وہ کسٹم حکام کے ساتھ ٹیم ۔ٹو۔ ٹیم کی سطح پر ماہانہ یا سہہ ماہی کی بنیا پر اپنی سہولت کے مطابق ملاقاتوں کا احتمام کریں۔ تاکہ ٹیکس سے متعلق کسی بھی مسئلے پر تیز تر عمل کو جاری رکھا جائے۔ قبل ازیں پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین منور اقبال نے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کا سمگلنگ کی روک تھام اور آئی ٹی ٹریڈز کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کسٹم حکام کو اپنی طرف سے مکمل تعاون اور محاصل کے عمل کو تیز کرنے کے لئے حکومت کو مکمل یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ PCA کسٹم حکام سے ملاقاتوں کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لئے خوشی محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر آئٹمز پر جی ایس ٹی کے خاتمے کے بعد کچھ مزید آئٹمز کو بھی ٹیکس سے Exempt کر دیا جائے۔ PCA کے وقت کی قیادت چیئرمین منور اقبال کر رہے تھے اور ان کے ہمرا ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال یوسف ،نعیم صدیقی ، خاور ادریس ، عمر فاروق، محمد یونس اور عرفان الحق بھی شامل تھے۔ انہوں نے کسٹم کلکٹر کا ملاقات کے لئے نہایت خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر ازحد شکریہ ادا کیا اور PCA کے مسائل کو بغور سننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں منور اقبال نے وفد کے ہمرا ڈاکٹر ارسلان کلکٹر کسٹم کو آئی ٹی سے متعلق ان کی خدمات کے پیش نظر ایک شیلڈ بھی پیش کی۔ ۔#/s#

مزید :

کامرس -