سڑکوں پر کنٹینر کھڑا کرنے سے ملک ترقی نہیں کریگا: ملک طاہر جاوید

سڑکوں پر کنٹینر کھڑا کرنے سے ملک ترقی نہیں کریگا: ملک طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر)استعفی استعفی کھیلنے اور سڑکو ں پر بار بار کنٹینر کھڑا کرنے سے ملک ترقی کرے گا اور نہ ہی روزگار کے مواقع بڑھیں گے سرمایہ کاری اور صنعتکاری بڑھانے کے لیے ملکی یکجہتی اور کاروباری ماحول سازگار بنانے کے پروگرام پر سب کو متفق ہوناپڑے گا ان خیالات کا اظہار ملک طاہر جاوید نے گزشتہ روز انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے 46 ارب ڈالر کی عظیم الشان خارجہ سرمایہ کاری سے سی پیک منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے جو کاروباری طبقہ سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے خوش آئیند ہے

اس لیے وطن عزیز کے روشن مستقبل کی طرف بہترین پیش قدمی ہے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ 2018کے شروع میں بجلی بنانے کے متعدد منصوبے بجلی دینا شروع کر دیں گے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ ملکی اور خارجہ سرمایہ کار بڑی بے چینی سے زیر تکمیل منصوبوں کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں سرمایہ کاری کا بہاوپاکستان کی طرف آنے والا ہے اس لیے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ اندرون ملک بعض سیاست دان وزیر اعظم پاکستان کے استعفا کی گردان سے کاروباری ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب کا کاروباری طبقہ مرکز میں میاں محمد نواز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں کا دل و جان معترف ہے اس لیے ملک طاہر جاوید نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ پنجاب بھر کے سیاست دانوں اور کاروباری طبقہ کے نمائیندوں کا اجلاس بلا کر سرمایہ کاری ا ور سازگار کاروباری ماحول کی متقتضیات ہمیشہ کے لیے طے کر لی جائیں تاکہ بار بار ماحول خراب کرنے کی نوبت نہ آئے

مزید : کامرس


loading...