راولپنڈی چیمبر کے وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات
راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر کے پانچ رکنی وفدنے خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی وفد چیمبر کے قائم مقام صدر ثاقب رفیق، نائب صدر محمد عاقل عبید، گروپ لیڈر سہیل الطاف، ایس ایم نسیم اور سابق صدر کاشف شبیر پر مشتمل تھاملاقات میں پاکستان افغانستان سنٹرل ایشین ریجنز ٹریڈ سمٹ (PACTS)، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجارتی روٹس پر بات چیت کی گئی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے PACTS سمٹ ، بیرون ملک کامیاب تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر پنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے تاجر برادری پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف تجارتی راہداری روٹس بنا رہا ہے ان راہداریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں اپنے آپ کو تیار کھنا ہو گا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھنا ہو گی مشیر خارجہ نے کہا کہ تاجروں کو وسطی ایشیا سے آگے روس تک اپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہوں گی وسطی ا یشیائی ملکوں اور روس میں پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی خاصی مانگ ہے۔
انہوں نے راولپنڈی چیمبر پر زور دیا کہ وہ وسطی ا یشیائی ملکوں میں آئندہ تجارتی نمائشوں میں پھلوں اور سبزیوں کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو شامل کرے قائم مقام صدر ثاقب رفیق نے اس موقع پر کہا کہ و سطی ا یشیائی ملکوں کرغستان، تاجکستان کے ساتھ تجارتی راہداریوں کے بارے میں قائم حکومتی کمیٹیوں میں راولپنڈی کو بھی نمائندگی دی جائے وسطی ا یشیائی ملکوں کے ساتھ تجارتی اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے پنڈی چیمبر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیائی ملک توانائی، بنیادی ڈھانچے اورخطے کی مجموعی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھا سکتے ہیں اس کے علاوہ مختلف شعبوں خاص طور پر بنکنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیؤٹیکل، زیورات، قیمتی پتھر، انفراسٹرکچر اور سیاحت میں باہمی تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔