بجلی بحران کے بعد سولر پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بجلی بحران کے بعد سولر پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی( آن لائن ) بجلی سے محروم پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کی مشکلات میں کسٹمز نے اضافہ کر دیا۔ سمشی توانائی سے چلنے والوں پنکھوں کی درآمدی قیمت 43 فیصد بڑھا دی۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی روش پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز نے عالمی منڈی میں سولر پنکھوں کے داموں میں زبردست گراوٹ کے باوجود ان کی درآمدی قیمت بڑھا دی۔ امپورٹرز کے مطابق 56 انچ کے سولر پنکھے کی درآمدی قیمت 7 سے بڑھا کر 10 ڈالر کردی گئی۔ سولر پنکھوں کا زیادہ تر استعمال قبائلی علاقوں اور دیہاتوں میں ہوتا ہے ، امپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹرز کی جانب سے درآمدی قیمت کمکرنے کا مطالبہ تو کیا گیا لیکن اس حوالے سے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے۔

۔#/s#

مزید : کامرس