ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں کاروباری برادری کی جانب سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اورملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرایف پی سی سی آئی سابق ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم،چےئرمین قائمہ کمیٹی برائے کان کنی و معدنیات راجہ حسن اختر،محمد یاسین،میاں طارق اور دیگر عہدیدران موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ ضرار کلیم نے کہا جشن آزادی کی تقریبات جوش و جذبے سے منا کر پوری دنیا کو ہم امن کا پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانی قوم امن، ترقی اور خوشحالی کو پسند کرتی ہے۔ پاکستان کی چند دشمن قوتیں امن خراب کرنے کی کوشیشیں کر رہی ہیں لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے۔

ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کان کنی و معدنیات راجہ حسن اختر نے کہاکہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا اور دنیا کی بڑی عالمی طاقتوں کے برابر کھڑا ہوگا۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کے چےئرمین و جنرل سیکرٹری آزاد گروپ محمد یاسین نے کہاکہ یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں،نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک کے باسی ہیں۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کنسٹرکشن کے چےئرمین میاں طارق صدیق نے کہاکہ پاکستان نے کافی ترقی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لیے حکومت اور تاجروں سمیت تمام طبقات ہائے فرک کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...