کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب

کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب

لاہور (کامرس رپورٹر)2016-17کے لیے کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں آگیا ہے۔ ایسوسی ایشن ممبران کے فیصلے کے مطابق سید محمود غزنوی کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ پھر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ دیگر منتخب ہونے والوں میں میاں محمد نواز سینئر نائب صدر، طاہر انجم نائب صدر، چودھری محمد یوسف سیکریٹری جنرل، خالد شیخ فنانس سیکریٹری جبکہ ڈاکٹر وسیم سیکریٹری شامل ہیں۔ انتخاب کے بعد مجلس عاملہ کے اجلاس میں سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کرنے پر کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسی جوش و جذبے کے تحت کاروباری برادری کے لیے جدودجہ کرتے رہیں گے۔

مزید : کامرس