بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی تنظیم نو کیلئے6رکنی کمیٹی بنادی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آر گنائزنگ کمیٹی میں فیصل ممتازراٹھور،چوہدری لطیف اکبر،سردار یعقوب خان ،سردار ضیاالمر ،چوہدری پرویز اشرف اور شاہین ڈار شامل ہیں ۔