دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے،شاہدہ منی

دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے،شاہدہ منی
 دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے،شاہدہ منی

  

لاہور ( فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے میری دلی دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے خدا ہم سب کو پیار اور محبت سے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ‘پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے ۔شاہدہ منی نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔

مزید : کلچر