منفرد موضوع فلم کی کامیابی کے لیے اہم ہوسکتا ہے، زیبا بختیار

منفرد موضوع فلم کی کامیابی کے لیے اہم ہوسکتا ہے، زیبا بختیار
منفرد موضوع فلم کی کامیابی کے لیے اہم ہوسکتا ہے، زیبا بختیار

  


کراچی(این این آئی) زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ ہم خوب سے خوب تر کی تلاش کے لیے جب تک جدوجہد نہیں کریں گے اچھے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب نوجوان فلم میکر پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں۔یہ بات اداکارہ ڈائریکٹر زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا کہ منفرد موضوعات ہی کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں

۔اس وقت کوشش یہ کرنی چاہیے کہ عام ڈگر سے ہٹ کر کام کریں اور جدید ٹیکنالوجی پر خاص طور پر توجہ دیں۔ اپنی نئی فلم شروع کرنے سے پہلے فلم کے اسکرپٹ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی ہے میری خواہش ہے کہ ایک اچھی کہانی پر فلم بنے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکے،فلم کی تیاریاں جاری ہیں آیندہ ماہ فلم کے تمام معاملات طے پاجائے گے جس کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...