امان اللہ ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،سخاوت ناز

امان اللہ ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،سخاوت ناز
 امان اللہ ایک اداکار کانہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے،سخاوت ناز

  


لاہور ( فلم رپورٹر)معروف کامیڈین سخاوت نازنے کہا ہے کہ امان اللہ کامیڈی کے بادشاہ ہیں ہم لکھا ہوا بولتے ہیں جبکہ امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے اور یہ ہمارا فخر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امان اللہ ایک اداکار کا نام نہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے ۔ انہوں نے ڈرامے میں مزاح کو جو رنگ دیا ہے وہ ان کا کمال ہے اور ایسے لیجنڈ اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ سخاوت ناز نے کہا کہ میں نے امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں اپنی ذات کے اندر ایک اداکار ہیں ۔

سٹیج پر مزاحیہ اداکاری کرنے والے اکثر فنکار امان اللہ ، حاجی البیلا ، منور ظریف ، لہری ، علی اعجاز ، ننھا اور رنگیلا کی اداکاری سے متاثر ہو کر آئے ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...