قوم دھرنوں کی سیاست مسترد کر چکی اب ان کے ساتھ کوئی نہیں ، عمران علیم

قوم دھرنوں کی سیاست مسترد کر چکی اب ان کے ساتھ کوئی نہیں ، عمران علیم

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنما اور یونین کونسل 233کے چیئرمین سید عمران علیم شاہ نے کہا ہے کہ قوم دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اب دھرنوں والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اور بالخصوص پنجاب ترقی کر رہا ہے ۔ موٹر وے منصوبوں کی توسیع اورنج ٹرین لائن جیسے منصوبے اور بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے پاور پلانٹس کی 2017ء تک تکمیل جیسے اہم اقدامات سے ملک و قوم کی تقدیر بدل کر رہ جائے گی، عوام کو سستی اور آسان سفری سہولتوں حاصل ہو گی اور اس کے ساتھ بجلی کے بحران سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ مل سکے گا۔

اب بلدیاتی سطح پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اختیارات کا تجویز کرنا میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی اعلیٰ اور بہترین قیادت اور سیاسی بصیرت کی زندہ مثال ہے ۔ جس میں مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ احمد حسان کو بھی برابر کریڈٹ جاتا ہے۔ جن کی بلا صلاحیت اور ان تھک کوششوں اور محنت سے بلدیاتی سطح پر حقیقی نمائندوں کو اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔

، اس میں لیڈر شپ نے مہربانی کی اور ڈپٹی میئر شپ کی ذمہ داری سونپی تو انشاء اللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف میاں حمزہ شہباز شریف اور خواجہ احمد حسان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور حقیقی معنوں میں اپنے حلقہ اور ٹاؤن کے شہریوں سمیت پورے شہر کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑوں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...