اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی تجویزپر عمل کرے، مولانا محمد اجمل

اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی تجویزپر عمل کرے، مولانا محمد اجمل

لاہور(خبر نگار خصوصی) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی تجویزپر عمل کرے اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ میں بھارت ہی لیکر گیا، ، ا قتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کی نوید ہے۔ پاک چین دوستی اور اسکا تعاون ہمیشہ مثالی رہاہے،بھارتی پراپیگنڈہ اور بغض ان منصوبو ں کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کیولری گراؤنڈ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔فوج کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا غیر مناسب رویہ ہے۔ ہمیں فوج اورسیکورٹی اداروں کا مورال بلند رکھنا چاہیے،دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں ہے۔اس موقع ہر قومی سطح پر زیادہ یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...