ہالی ووڈ فلم ’’دی گڈ نیبر‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ فلم ’’دی گڈ نیبر‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز
 ہالی ووڈ فلم ’’دی گڈ نیبر‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)ہارر فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار ہالی ووڈ فلم ’’دی گڈ نیبر‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی ہے دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو بزرگ پڑوسی کو آسیب زدہ قرار دینے کی ٹھان لیتے ہیں۔ پہنچ جاتے ہیں غیر موجودگی میں معمر ہمسائے کے گھر اور نصب کردیتے ہیں خفیہ کیمرے تاکہ رکھ سکیں ان کی ایک ایک حرکت پر نظر۔ لیکن یہی کوشش ایک دن ان کے لئے کھڑی کردیتی ہے بڑی مشکل جب ہونے لگتی ہیں عجیب و غریب حرکتیں۔پھنس جاتے ہیں اپنے ہی جال میں اور کرنا پڑجاتا ہے

نوجوانوں کو عدالتی کارروائی کا بھی سامنا۔ کیا ہوگا اب ان دونوں کا انجام یہی ہے فلم کا کلائمکس جس پر سے پردہ اٹھے گا16 ستمبر کو۔

مزید :

کلچر -