امت مسلمہ متحد ہو کر غلبہ اسلام کیلئے کو ششیں تیز کرے، عبید الرحمان عباسی
لاہور(خبرنگار)منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہاکہ طاغوتی طاقتیں امت مسلمہ کو مٹانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں ملک کی اور بین الاقوامی حالات اس بات کا تقاضا کر رہی ہے کہ امت مسلمہ بیدار اور متحد ہو کر غلبہ اسلام کے لیے اپنی کو ششیں تیز کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالم کفر متحد ہو کر مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ان حالات میں مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے بسی ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طاغوتی عناصر کے ظلم سے نجات کے لیے امت مسلمہ کے ہر فرد کو متحد ہو کر طاغوتی یلغار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امت مسلمہ کو اندرونی مسائل اور انتشار میں مبتلا کر کے امت مسلمہ کو کمزور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بار بار اعتراف کرنے کے باوجود ہمارے پاکستانی حکمران اس کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دکھا رہی اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا مودی کو کشمیریوں کا دشمن قرار دے رہی ہے اور حکمران اس سے دوستی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارت کے خلاف کوئی قدم اٹھائے انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئے روز بے گناہ کشمیریوں پر حملے کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔