ایور گرین گنج شکر ہائی سکول‘ فیروزپور روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

ایور گرین گنج شکر ہائی سکول‘ فیروزپور روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(خبر نگار خصوصی) ایور گرین گنج شکر ہائی سکول‘ فیروزپور روڈ‘ جنرل ہسپتال‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول‘ ایمپرس روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ صدر کینٹ‘لاہورودیگر سکولوں کا وزٹ کیا۔

‘گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ لاہور کینٹ‘سبزہ زار کنڈرگارٹن گرلز ہائی سکول‘ آشیانہ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ستارہ کالونی‘ آشیانہ روڈ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد445تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...