بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 6 مجرموں کو ایک ایک سال قید

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 6 مجرموں کو ایک ایک سال قید

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات رکھنے پر 6 مجرموں کو ایک ایک سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 14سٹوروں کے خلاف چالان پیش کئے جس میں 6 میڈیکل سٹوروں کے مالکان علی اعجاز،حاجی احمد، محمد الیاس، محمد عاشق،آصف،عرفان اور انورعلی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگرمجرموں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سناد یا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...