پنجاب یونیورسٹی کے مقتول سیکورٹی گارڈ کے ورثاء 6سال سے انصاف کے منتظر

پنجاب یونیورسٹی کے مقتول سیکورٹی گارڈ کے ورثاء 6سال سے انصاف کے منتظر

لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی میں 6سال قبل تشددسے ہلاک ہونے والے سکیورٹی گارڈ کے ورثاء تاحال انصاف کے منتظر ،مقتول کا بھائی ہرپیشی پر گواہ لے کرآتاہے اور تاریخ لے کر واپس چلا جاتاہے۔سیشن کورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ عمران کے قتل کا استغاثہ زیر سماعت ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق آر او جاویدسمی ، میاں خان ، سب انسپکٹر باری غلام عابد ، سیکورٹی انچارج شوکت بطور ملزمان نامزد ہیں، یہ مقد مہ 2012ء میں درج ہوا اور ابھی تک سیشن کورٹ میں چل رہا ہے۔ مقتول کا بھائی محمد رمضان نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 6 سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے لیکن اسے انصاف نہیں مل رہاہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ محمد عمران پر موٹر سائیکل چوری کا الزام عائد کر کے تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...