پاک سرزمین پارٹی کی کامیاب پرواز سے سیاسی کلچرتبدیل ہوگا،الطاف شاہد

پاک سرزمین پارٹی کی کامیاب پرواز سے سیاسی کلچرتبدیل ہوگا،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی کامیاب پرواز سے پاکستان میں سیاسی کلچرتبدیل ہوگا۔ پاک سرزمین پارٹی کی مفاہمت کی سیاستء سے منافقت کے علمبردارایکسپوزہورہے ہیں۔عوام کی بیداری ، سربلندی اورسرفرازی ہمارے قائدین مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کامقصدحیات ہے ۔ پاکستان میں تشدد کی سیاست کودفن کرنے اورخدمت کی سیاست کے فروغ کاوقت آن پہنچا۔اب دھونس سے ایک بھی ووٹ نہیں ملے گی ،آئندہ عام انتخابات میں اس جماعت کی جیت ہوگی جس کی قیادت کے پاس ویژن اوراعلیٰ کردارہوگا۔مصطفی کمال نے ماضی میں کراچی کی کایا پلٹ دی تھی ،اب ان کاتجربہ اورجذبہ چاروں صوبوں میں تعمیروترقی کیلئے کام آئے گا۔مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون قوم کوسبزہلالی پرچم کے سائے میں متحد کرنے کیلئے پرعزم اورپرامید ہیں۔




وہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے نامزدہونیوالے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی الیکشن کیلئے پوری تیار ہے ،ہماراتنظیمی ڈھانچہ انتہائی پائیداربنیادوں پراستوار ہے ۔ہمارے ہم وطن پاک سرزمین پارٹی کی بے داغ قیادت کی خدمات ،پاکستانیت اوران کے انقلابی پروگرام کی بنیادپرہمارے نامزدامیدواروں کوووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کی صورت میں چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر سے پاک سرزمین پارٹی کی تاریخی کامیابی کے نتیجہ میں پاکستان میں ایک نیا انتظامی دورشروع ہوگا اورپاکستانیوں کی محرومیاں نابودہوجائیں گی ۔ پاک سرزمین پارٹی میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے باہمت اور باصلاحیت لوگ ہیں اوراس طرح ہماری جماعت ایک خوبصورت گلدستہ بن گئی ہے۔