نظریہ پاکستان کو گریجوایشن تک نصاب کا حصہ بنایا جائے،ارشد بلوچ

نظریہ پاکستان کو گریجوایشن تک نصاب کا حصہ بنایا جائے،ارشد بلوچ

لاہور (پ ر) مجلس شہباز کے چیئرمین ارشد بلوچ نے جشن آزادی کے موقع پر مجلس شہباز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان‘ تحریک پاکستان اور قائداعظم کی عملی زندگی کو گریجوایشن تک نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی تھی ، اس حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بھارتی گانے، فلمیں اور بھارتی ہیروز کو اپنا آئیڈیل نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا محب وطن پاکستانی برملا اظہار کرتے ہیں کہ ہندوستان کبھی مسلمانوں کا ہمدرد اور خیر خواہ نہیں ہوسکتا بلکہ آبی جارحیت کے ذریعے وہ پاکستان کو بنجر بنا رہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر اراکین اور شرکاء نے مزار علامہ اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

۔بھارت یقیناً اس جواب پر بھی بدکے گا اور کشمیر پر اٹوٹ انگ والی ہٹ دھرمی کا اعادہ کریگا تو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4