عائشہ ڈگری کالج راوی روڈ میںیوم آزادی کے حوالے سے تقریب

عائشہ ڈگری کالج راوی روڈ میںیوم آزادی کے حوالے سے تقریب

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی)کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب لکڑ منڈی نزڈ عائشہ ڈگری کالج راوی روڈ میں مرکزی صدر مفتی محمد آصف نعمانی کی صدارت میں منعقدہوئی۔ تقریب سے سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید سیفی، چیئر مین جے یو پی نظریاتی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن بغدادی ناظم8 اعلیٰ ڈاکٹر صاحبزادہ سید خالد کاظمی ، سیکرٹری اطلاعات حافظ اکبر علی نقشبندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا ایک خدا ،ایک رسول اور ایک قرآن ہے یہی قرآن مسلمانوں کا قانون ہے جو آج سے تیرہ سو سال پہلے حضرت محمد ﷺ کی وساطت سے ہمیں ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلمان کا خدا ایک ہے ،رسول ایک ہے قرآن ایک ہے ، مذہب ایک ہے ۔قرآن ہمارے لیے ایک جامع قانون کی صورت میں موجود ہے۔

، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیکو لر ازم کے دعویداربھارتی حکمرانوں نے 70سال سے کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے ظلم و جبر کے نت نئے ہتھکنڈوں کو استعمال کئے جا رہے ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ کروڑوں کشمیریوں کوجبرو ظلم کے ذریعے غلام بنانے والوں کو جشن آزادی منانے کا کو ئی حق نہیں ہے ، اندھے بہرے بھارتی حکمرانوں اور علامی برادری کو مظلوم کشمیریوں کی چیخ و پکار سنائی نہیں دے رہی ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کا سورج جلدطلوع ہو گا، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت کا حق دیا جائے،اور مقبوضہ کشمیری بھارت فوج کو نکلنے پر مجبور کرے،انہوں نے کہا کہ جے یو پی کشمیریوں کی ہر قسم کی اخلاقی اور سیسی مدد جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4